ایک منٹ کے دوران انٹرنیٹ پر کروڑوں کام ہوجاتے ہیں
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک منٹ کے اندر 220 سے زائد بچے پیدا ہوتے ہیں
لاہور (نیٹ نیوز)ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک منٹ کے اندر 220 سے زائد بچے پیدا ہوتے ہیں اور 150 کے قریب انسان مر جاتے ہیںلیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے وہ حیران کن ہے ۔گوگل پر38لاکھ سوال پوچھے جاتے یا چیزیں تلاش کی جاتی ہیں ،فیس بک پر ایک لاکھ افراد لاگ ان ہوتے ہیں،ایک کروڑ 81 لاکھ پیغامات بھیجے جاتے ہیں،18 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ای میل بھیجی جاتی ہیں، ٹوئٹر پر 87 ہزار 500 لوگ خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور لوگ 99 ہزار 695 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کرتے ہیں۔