کینیڈامیں گاڑیاں توڑنے کا مقابلہ،کینیڈین ڈرائیور فاتح
انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن چند ممالک ایسے بھی ہیں جہاں گاڑیاں لڑتی دکھائی دیتی ہیں
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن چند ممالک ایسے بھی ہیں جہاں گاڑیاں لڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ کینیڈا کے قصبے کراس فیلڈ میں گاڑیوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کاانعقاد کیاگیا ۔مقابلے میں شریک ڈرائیورزنے اپنی گاڑیوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کئی کمزورگاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئیں جبکہ اپنی مہارت کے ذریعے ججز اور شرکا کو متاثر کرنیوالاکینیڈین ڈرائیورفاتح قرار پایا۔اس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔