پہاڑوں کے درمیان رسی پر واک

 پہاڑوں کے درمیان رسی پر واک

فرانس کے پہاڑوں کے درمیان خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا

پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے پہاڑوں کے درمیان خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کوسطح زمین سے 300میٹر کی بلندی پر دو چوٹیوں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرناتھا۔اس چیلنج میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک سے 20خطروں کے کھلاڑی فرانس پہنچے اوراپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔مقابلے کیلئے خصوصی طور پر800میٹر طویل رسی باندھی گئی جس پر خطروں کے کھلاڑی چلتے ہوئے جیت کی کوششوں میں مگن نظر آئے ۔ فرانس کے میٹس ریزنرنے 19منٹ 50سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں