گھونگھے میں 4اہم پروٹین دریافت

گھونگھے میں 4اہم پروٹین دریافت

گھر کے لان اور باغیچے میں عام پائے جانیوالے گھونگھے میں4اہم پروٹین دریافت ہوئے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)جو کئی طرح کے امراض کے علاج کی وجہ بن سکتے ہیں۔برطانوی ماہرین سارہ پٹ اور ایلن گُن نے تحقیق کے بعد بتایاکہ گھونگھے باغیچے میں طرح طرح کے جراثیم اور بیکٹیریا والی مٹی پر مزے سے گزرتے ہیں لیکن بیمار نہیں ہوتے ،اس بات کو لیکر تحقیق کرنے سے گھونگھے کے جسم میں چار ایسے پروٹین دریافت کئے جو اس سے قبل سائنس کے علم میں نہ تھے ۔ ان میں سے دو اہم پروٹین سانس کی تکلیف والے بیکٹیریا کو روکنے میں مددگار ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں