جیکب آباد میں کشش ثقل کے تحت کام کرنے والا جیکب کلاک

جیکب آباد میں کشش ثقل کے تحت کام کرنے والا جیکب کلاک

جان جیکب برطانوی دور میں بالائی سندھ کے پہلے پولیٹیکل سپرنٹنڈنٹ تھے ،انہوں نے شہر کی ترقی کیلئے کافی کام کئے ،

جیکب آباد (نیٹ نیوز )1858وہ میں 46برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ، ان کی تدفین وصیت کے مطابق اسی علاقے میں کی گئی اوربعدازاں اس شہر کا نام خان گڑھ سے تبدیل کرکے جیکب آباد رکھ دیاگیا۔جان جیکب کو انجینئرنگ میں بھی کمال مہارت حاصل تھی ، انہوں نے ایک گھڑیال بنایا جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد نمونہ ہے ۔ یہ گھڑیال سپرنگ ٹیکنالوجی اور زمین کی کشش ثقل کے تحت کام کرتا ہے اس میں ایک ہزار کلو وزنی پنڈولم لگایا گیا ہے ،یہ گھڑیال لکڑی کے ایک باکس میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ میں نصب ہے جو کبھی جان جیکب کی رہائش گاہ ہوا کرتی تھی اوربعد میں جیکب کلاک کے نام سے مشہور ہوا ۔اس گھڑیال میں اسلامی تاریخ، چاند کا سائز، برطانوی اور مقامی وقت موجود ہیں، اس گھڑیال کو جان جیکب نے خود ڈیزائن کیا ۔کئی مظاہروں میں جیکب کلاک کو نقصان پہنچنے پر اسے عوام کو دکھانے کا سلسلہ بند کردیاگیا۔ جان جیکب نے پیغام رسانی کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے اس کام کیلئے کبوتروں کا استعمال کیا اور اپنی رہائش گاہ میں کبوتروں کی نرسری بھی قائم کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں