فضائی سفر میں انقلاب ،چین نے دنیا کاپہلا مسافر ڈرون بنالیا
چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے
بیجنگ (نیٹ نیوز )چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے ۔دنیا کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد اور انوکھی سواری کو چین میں انٹرنیشنل ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔چین کے ایرو سپیس گروپ اے وی آی سی کے تیار کئے گئے اس ڈرون میں دو افرادڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر تک با آسانی سفر کرسکتے ہیں۔دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے جس کی قیمت3لاکھ 36ہزار ڈالر مقررکی گئی ہے ۔کمپنی کے مطابق مسافر ڈرون بنانے کے ہزاروں آرڈرز انہیں پہلے مل چکے ہیں جبکہ اس مسافر ڈرون کی مختلف ممالک میں آزمائشی پروازیں بھی ہوچکی ہیں۔