سائنسدانوں نے سفید گینڈے کی نسل بچانے کا حل نکال لیا

سائنسدانوں نے سفید گینڈے کی نسل بچانے کا حل نکال لیا

سائنس دان معدومی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کیلئے پہلا ٹیسٹ ٹیوب ’’ایمبریو‘‘ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جسے بار آور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کردیا گیا ہے

وارسا(نیٹ نیوز)سائنس دان معدومی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کیلئے پہلا ٹیسٹ ٹیوب ’’ایمبریو‘‘ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جسے بار آور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کردیا گیا ہے ۔سفید گینڈے کی دنیا بھر میں صرف 2 مادہ بچی ہیں،جن سے ایک ماں ’’ناجن‘‘ اور ایک بیٹی ’’ فاٹو‘‘ہیں جب کہ آخری نر گزشتہ برس مارچ میں طبی موت مر گیا تھا تاہم سائنس دانوں نے نر سفید گینڈے کے سپرم کو سائنسی طور محفوظ کر لیا تھا۔ جرمنی کی حکومت نے سفید گینڈے کی نسل بچانے کیلئے 4.6 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں