زلزلے سے بحیرہ عرب میں بننے والا جزیرہ 6سال بعد غائب

 زلزلے سے بحیرہ عرب میں بننے والا جزیرہ 6سال بعد غائب

چھ برس قبل بلوچستان میں جان لیوا زلزلے کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والا ایک جزیرہ اب دھیرے دھیرے تقریباً مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے ۔

آواران (نیٹ نیوز)24 ستمبر 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواران میں اس زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7 تھی ۔اس سانحے کے بعد گوادر کے پاس ایک جزیرہ نمودار ہوگیا تھا جسے کوہِ زلزلہ کا نام دیا گیا تھا۔ اب ناسا کی خلائی تصاویر سے عیاں ہے کہ دھیرے دھیرے سمندر میں جاتا ہوا جزیرہ اب مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے اور ثبوت کے طور پر اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں