جرمن فنکار نے ریت سے دنیا کا سب سے بلند قلعہ بنا ڈالا

جرمن فنکار نے ریت سے دنیا کا سب سے بلند قلعہ بنا ڈالا

جرمنی میں ماہر فنکار نے ریت سے دنیا کا سب سے بلند قلعہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے ۔

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے ساحل سمندر پر فنکار نے بارہ رضاکاروں کے ساتھ مل کر3ہفتوں میں ریت کا استعمال کر کے 57فٹ اور11انچ بلند ریت کا قلعہ تعمیرکیا اور اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے ۔ اس قلعہ بنانے سے لے کر مکمل ہونے کی بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں جسے دیکھ کر صارفین تعریف کئے بنے نہ رہ سکے اور اسے ایک حیرت انگیز کارنامہ قراردے دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں