امریکی ریاست جارجیا کی ہائی وے پر نوٹوں کی بارش
آپ نے آسمان سے برستی بارش دیکھی ہوگی لیکن امریکہ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش برس گئی۔
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ہائی وے پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس ڈالر کے سینکڑوں نوٹ بکھر گئے ۔کچھ لوگ جہاں اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے وہیں کچھ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی گاڑیوں سے اُتر کر نوٹ پکڑنے کی کوشش میں اِدھر اُدھر بھاگتے دوڑنے نظر آئے ۔بتایاگیاہے کہ سکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا دروازہ ہوا کے باعث کھل گیا اور کئی نوٹ اُڑ کر سڑک پر گر گئے ۔