20کروڑسال سے سمندر میں موجود بلنٹ نوز سکس شارک

 20کروڑسال سے سمندر میں موجود بلنٹ نوز سکس شارک

سائنسدانوں نے کروڑوں برسوں سے ہماری زمین پر موجود شارک مچھلی کی ایک قسم کو پہلی بار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ،

واشنگٹن (نیٹ نیوز)فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے بحری ماہرین کی ایک ٹیم نے بہاماس کے ساحلوں پر ایک آبدوز کی مدد سے یہ کام کیا۔سمندر کی گہرائی میں بلنٹ نوز سکس گل شارک 20 کروڑ سال سے موجود ہے اور8میٹر تک لمبی ہوسکتی ہے ، سائنسدان کافی عرصے سے اس پر تحقیق کررہے ہیں اور ان کے مطابق عام حالات میں یہ تاریک پانیوں میں رہنا پسند کرتی ہیں اور صرف رات کو ہی غذا کیلئے اوپر آنا پسند کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں