نارتھ کیرولینا میں ایک شخص تیراکی کے بعد ہلاک
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک شخص تیراکی کے بعد ہلاک ہوگیا،
نارتھ کیرولینا (نیٹ نیوز) اس کی ہلاکت کی وجہ دماغ کھانے والے ‘امیبا’ قرار پائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا کے واٹر پارک میں ایک ‘ایڈی گرے ’ نامی شخص تیراکی کے بعد ہلاک ہوگیا ،ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایڈی گرے کی موت کی وجہ دماغ کو کھانے والا ‘امیبا’ ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص جب واٹر پارک میں تیراکی کررہا تھا تو اس وقت ‘دماغ کھانے والا امیبا’ ناک کے ذریعے ایڈی گرے کے جسم میں داخل ہوا اور اس کے دماغ پر حملہ کردیا، یہی ایڈی گرے کی موت کی وجہ بنا۔ امیبا تازہ پانی کی جھیل، دریا میں پایا جاتا ہے ، جب کوئی شخص پانی میں تیراکی کرتا ہے تو‘ امیبا’ ناک کے ذریعے اس شخص کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے ۔ابتدا میں امیبا کے حملے سے ‘برین ہیمریج’ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اورجسم کے دوسرے حصوں میں بھی دردہونا شروع ہوجاتا ہے ، اس کے بعد امیبا ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور دماغ تک پہنچ کر اُسے کھا جاتا ہے ، جس سے موت واقع ہوجاتی ہے ۔