دس سینٹ کا نایاب سکّہ 21کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا

دس سینٹ کا نایاب سکّہ 21کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا

شوق کا کوئی مول نہیں، اس کہاوت کو کینیڈین تاجر نے درست ثابت کردیا

شکاگو(نیٹ نیوز)شوق کا کوئی مول نہیں، اس کہاوت کو کینیڈین تاجر نے درست ثابت کردیا اور ایک ‘‘ڈائم’’ یعنی دس سینٹ مالیت کا ایک نایاب سکّہ 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خرید لیا، پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 21 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ 1894 میں سان فرانسسکو کی سرکاری ٹکسال میں 10 سینٹ مالیت کے صرف 24 سکّے ڈھالے گئے تھے جن میں سے اس وقت صرف 9 سکّے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نایاب سکّہ گزشتہ ہفتے شکاگو میں نیلام ہوا جسے کینیڈا کے تاجر ڈیل لوئے ہینسن نے 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خریدا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں