برطانوی خاتون کو ولیم شیکسپیئر کی سونے کی انگوٹھی مل گئی

برطانوی خاتون کو ولیم شیکسپیئر کی سونے کی انگوٹھی مل گئی

دھاتوں کی تلاش میں سرگرم 66سالہ برطانوی خاتون کو ایک سونے کی انگوٹھی ملی جس کے بارے میں اس کا دعوی ہے

واروکشائر(نیٹ نیوز) کہ یہ انگوٹھی ولیم شیکسپیئرکی ہے ۔محکمہ ڈاک سے ریٹائر ہونیوالے خاتون سوئی کیلورٹ کو سونے کی انگوٹھی واروکشائر میں شیکسپیئر ہال سے ملی ہے جسے 500سال تک شیکسپیئر فیملی نے رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیااوراب وہاں شیکسپیئربرتھ پلیس ٹرسٹ بنادیاگیاہے ۔خاتون نے دعوی کیاہے کہ اس انگوٹھی کو ولیم شیکسپیئر استعمال کرتے رہے ہیں جس کا پتہ انگوٹھی پر موجود کچھ نشانیوں سے چلتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں