ایک گرام وزنی مچھلی کی جان بچانے کیلئے 40منٹ کا آپریشن
برطانیہ کی تاریخ میں سب سے چھوٹے جانور کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ،
برسٹول (نیٹ نیوز)آپریشن کے دوران ایک گرام کی مچھلی کے پیٹ سے جان لیوا رسولی نکالی گئی اور سرجنوں کو اس پورے عمل میں 40 منٹ لگے ۔مچھلی کا نام ’’مولی‘‘ ہے جو گولڈ فش کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کی رسولی اس مرحلے تک پہنچ چکی تھی جو اس کے تیرنے کے عمل کو متاثر کررہی تھی۔اس پورے آپریشن پر 100 پونڈ یعنی 20 ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوئے ۔ مولی مچھلی کو تھوڑی دیر بعد ہوش آگیا اور اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔