سکاٹ لینڈ کے چرچ کی کھدائی ،600سال پرانے بوٹ برآمد

 سکاٹ لینڈ کے چرچ کی کھدائی ،600سال پرانے بوٹ برآمد

سکاٹ لینڈ میں ماہرین آثارقدیمہ نے 600سال پرانے بوٹوں اکا جوڑا برآمد کیاہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک سکاٹش چرچ کے پادری کا ہے ۔

ایڈن برگ (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ کے ساحلی گاؤں پورٹ ماہوماک کے ایک چرچ میں کھدائی کے دوران بوٹوں کا ایک جوڑا ملا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک ایسے شخص کا ہے جس کی موت سن 1400کے لگ بھگ ہوئی ہو،اس دور میں ایسے بوٹ چرچ کے پادری عام استعمال کرتے تھے اور یہ بوٹ بھی ممکنہ طور پر اسی چرچ کے کسی پادری کے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں