فٹبال گراؤنڈ سے چھوٹادنیاکا سب سے گنجان آباد جزیرہ’’مگینگو‘‘

فٹبال گراؤنڈ سے چھوٹادنیاکا سب سے گنجان آباد جزیرہ’’مگینگو‘‘

کینیا کی مشہور جھیل وکٹوریا پر ایک جزیرہ ’’مگینگو‘‘ ہے جسے دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ کہا جاسکتا ہے ۔

نیروبی(نیٹ نیوز) اس کا رقبہ ایک فٹبال گراؤنڈ سے بھی چھوٹا یعنی 0.49 ایکڑ ہے تاہم یہاں 1000 سے زائد افراد رہتے ہیں جو انتہائی غریب ہیں۔ٹین کی چھوٹی جھگیوں سے اٹا ہوا یہ جزیرہ ’’فولاد سے ڈھکا جزیرہ‘‘ بھی کہلاتاہے لیکن اس کی تاریخ واضح نہیں۔ کہتے ہیں کہ 1991 میں کینیا کے دو ماہی گیر یہاں آئے اور اپنا گھر بنایا ، اس کے بعد پوری برادری نے جزیرے کا رخ کیا۔بعض کا خیال ہے کہ یوگنڈا کا ماہی گیر جوزف انسوبگا پہلے یہاں آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں