2 ہزار سال قدیم خاتون کی حنوط شدہ لاش امریکا سے مصر منتقل
امریکا نے دو ہزار سال قدیم حنوط شدہ خاتون کی لاش کو مصر کے حوالے کردیا، یہ ممّی چوری کر کے امریکی عجائب گھر پہنچائی گئی تھی
قاہرہ(نیٹ نیوز)امریکا نے دو ہزار سال قدیم حنوط شدہ خاتون کی لاش کو مصر کے حوالے کردیا، یہ ممّی چوری کر کے امریکی عجائب گھر پہنچائی گئی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عجائب گھر نے رمسس اول کی 2100 سال قدیم حنوط شدہ لاش دوبارہ مصر منتقل کردی، ممی کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ تین ہزار برس قبل مصر کے حکمران کی اہلیہ کی ہے ۔تابوت میں رکھی ہوئی لاش کو مصر کے پرچم میں لپیٹ کر نیویارک سے بذریعہ جہاز قاہرہ منتقل کیا گیا جہاں مصری حکام نے اسے وصول کیا اور پھر عجائب گھر منتقل کردیا۔