بھارتی فقیر لاکھوں روپے کا مالک ،ڈیڑھ لاکھ کے سکے برآمد

بھارتی فقیر لاکھوں روپے کا مالک ،ڈیڑھ لاکھ کے سکے برآمد

بھارتی ریاست راجستھان میں حادثے میں ہلاک ہونیوالے فقیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق راجستھا ن میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 83سالہ فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہوگیا،

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں حادثے میں ہلاک ہونیوالے فقیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق راجستھا ن میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 83سالہ فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہوگیا، پولیس نے جب اس کے جھونپڑ ے کی تلاشی لی تو گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ سرٹیفکیٹس اور ڈیڑھ لاکھ سکے برآمد ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھونپڑے سے برجوکا شناختی کارڈ، پین کارڈ اور آدھار کارڈ بھی برآمد ہوا ہے ،پولیس نے برجو چندرا آزاد کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں