شیر اور بیل جیولرکے شوروم سے کروڑوں کازیورلے گئے
دنیا بھر میں چوری کی وارداتیں ہونا ایک عام بات ہے لیکن بھارت میں چوروں نے زیوارت کے شوروم میں چوری کیلئے انوکھا روپ دھارا
ممبئی (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں چوری کی وارداتیں ہونا ایک عام بات ہے لیکن بھارت میں چوروں نے زیوارت کے شوروم میں چوری کیلئے انوکھا روپ دھارا ۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر تروچی میں دو چور شیر اور بیل کے ماسک پہنے داخل ہوئے اور 90منٹ میں شوروم سے 13 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے ۔ واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ،جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔صارفین نے جیولر کے نقصان پر افسوس اظہارکیاتو چوروں کی ذہانت کی داد دئیے بنابھی نہیں رہ سکے ۔