ٹن کے ڈبوں سے خوبصورت فن پارے بنانیکا نیا طریقہ

 ٹن کے ڈبوں سے خوبصورت فن پارے بنانیکا نیا طریقہ

سعودی معّلم نے ٹن سے تیار کردہ پرانی اشیا اور ڈبوں کو کاٹ کر آلات موسیقی، ...

ریاض(نیٹ نیوز)ہیوی مشنری اور اسلحے ماڈلز میں تبدیل کرکے ٹن کی دھات کو ری سائیکل کرنے کا نیا طریقہ بتادیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق استاد محمد الحجری السلمی نے ٹن کی دھات سے تیار کردہ بیکار ڈبوں اور اشیا سے اپنے سکول کیلئے مخصوص پر کشش مختلف مجسمے تیار کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔السلمی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ وہ اب تک ٹن کے ڈبوں اور ٹن کی دیگر اشیا سے 320 مختلف ڈئزائن کے مجسمے تیار کرچکا ہے ۔استاد محمد الحجری السلمی کے مطابق وہ ٹن کی دھات سے بنی اشیا سے عمارتوں، گاڑیوں، موسیقی کے آلات و جنگی ساز و سامان کے چھوٹے چھوٹے نمونے باآسانی تیار کرسکتا ہے ۔سعودی استاد کا کہنا تھا کہ ٹن ایک تیز دھار دھات ہے جو کسی بھی جاندار کو بہت آسانی سے شدید زخم دے سکتی ہے جس کے باعث اسے فن کے نمونوں میں تبدیل کرنا آسان نہیں ہے بعض اوقات تو ایک فن پارہ تیار کرنے میں پورا پورا ہفتہ لگ جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں تخلیقات میں ماحول دوستی پیدا کرنا چاہتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں