پرانی کتابوں سے 20ڈالر کا نوٹ اور مری ہوئی چھپکلی برآمد
پرانی کتابوں میں سوکھے ہوئے پھولوں اور نوٹس کا ملنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن بعض لوگوں کو پرانی کتابوں میں سے اور بھی بہت کچھ ملا ہے
نیویارک(نیٹ نیوز)پرانی کتابوں میں سوکھے ہوئے پھولوں اور نوٹس کا ملنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن بعض لوگوں کو پرانی کتابوں میں سے اور بھی بہت کچھ ملا ہے جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دوسروں کو حیران کیا ہے ۔امریکہ میں ایک دکان سے ملنے والی کتاب سے ملنے والے 20 ڈالر کے نوٹ پر ایک پیغام لکھا ہوا ہے جو کتاب کے پچھلے قاری نے اگلے قاری کے نام چھوڑا ہے ۔ پیغام کے مطابق قاری کو کتاب میں سے لاٹری کا ایک ٹکٹ ملا تھا جس پر 100 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ بیس ڈالر کا یہ نوٹ اسی انعامی رقم میں اگلے قاری کا حصہ ہے ۔ایک اور کتاب سے مری ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی ،کسی ظالم نے برسوں پہلے اس ننھی سی چھپکلی کو کتاب میں دبا کر مار دیا اور یونہی رکھا چھوڑ دیا، جسے بعد میں ایک اور خریدار نے کھول کر دیکھا اور فوراً ہی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ایک اور پرانی کتاب سے 100 سال پرانا رپورٹ کارڈ ملا،مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس پر طالب علم کا نام اور پتا بھی موجود ہے ، لیکن یہ نہیں پتا کہ اتنی پرانی رپورٹ کارڈ مل جانے پر اسکول انتظامیہ نے اس خاندان سے رابطہ کیا کہ نہیں۔یہ تمام چیزیں نیویارک میں ایک دکان میں رکھی ہوئی پرانی کتابوں سے ملی ہیں ۔