رنگوں کا ہیرپھیر ،نیوکاسٹراچانک سکرین سے غائب ہوگئی
برطانوی نشریاتی ادارے کی نیوز کاسٹر اچانک سکرین سے جزوی طور پر غائب ہوگئی۔
لندن (نیٹ نیوز)نیوز کاسٹر موسم کا حال بتارہی تھیں اورپروجیکٹر کی مدد سے سبز سکرین پر برطانیہ کا نقشہ نمودار ہورہا ہے اورخاتون نیوزکاسٹر بھی سبز رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھی ، پروجیکٹر کے عکس کی وجہ سے سبزرنگ غائب ہواتو وہ سکرین سے غائب ہوگئیں تاہم جب بیک گراؤنڈ کا رنگ بدلاتو وہ ظاہرہوگئیں۔ خاتون نیوزکاسٹر کا اس واقعہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم سبز رنگ کی سکرین کے سامنے سبز رنگ کا لباس نہیں پہنتے تاہم اس بار ایسا غلطی سے ہوگیا۔