آنکھوں کے چیک اپ سے دل کے امراض کا پتالگاناممکن

آنکھوں کے چیک اپ سے دل کے امراض کا پتالگاناممکن

آنکھوں کو روح کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے لیکن اب ماہرینِ قلب متفق ہوچکے ہیں کہ آنکھیں اور بالخصوص ان کا ریٹینا دل کے امراض اور بلڈ پریشر کی کیفیات ظاہر کرسکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز) آنکھوں کو روح کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے لیکن اب ماہرینِ قلب متفق ہوچکے ہیں کہ آنکھیں اور بالخصوص ان کا ریٹینا دل کے امراض اور بلڈ پریشر کی کیفیات ظاہر کرسکتا ہے ۔اس ضمن میں برطانیہ کے 55 ہزار بزرگ اور درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا اور برطانوی بائیو بینک سے 35 لاکھ شریانوں کے ڈیٹابیس کو بھی پڑھا گیا ہے ۔یہ تحقیق لندن میں واقع سینٹ جارج یونیورسٹی کی ایلیشیا رُڈنیکا اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے ، اس طرح انسانی آنکھوں اور امراضِ قلب کے ضمن میں اسے دنیا کا ایک بڑا مطالعہ کہا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں