جرمنی کا دوسرا بلند ترین پل مکمل ،کل افتتاح کیاجائے گا
جرمنی میں ز مین سے 160میٹر بلند 1.7کلومیٹر طویل پل 483ملین یورو(83ارب 58کروڑ3144ہزار پاکستانی روپے )کی لاگت سے 8سال میں مکمل کرلیا گیا،
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)جرمنی میں ز مین سے 160میٹر بلند 1.7کلومیٹر طویل پل 483ملین یورو(83ارب 58کروڑ3144ہزار پاکستانی روپے )کی لاگت سے 8سال میں مکمل کرلیا گیا،یہ جرمنی کا دوسرابڑا پل بھی ہے جس کا افتتاح کل کیاجائے گا ،افتتاحی تقریب میں لوگ پل پر چہل قدمی کرسکیں گے ۔ہوخ موزل بروکے نامی یہ پل آئیفل اور ہنسرک کے علاقوں کو ملانے والے 25کلومیٹر طویل ایک نئے روٹ کا حصہ ہے ،جرمنی کا سب سے بلند پل باڈن ووٹمبرگ میں ہے اور اس کا نام کوخرٹال برج ہے ، یہ پل زمین سے 185 میٹر بلند ہے ۔