آنکھوں کے امراض کی چند بنیادی وجوہات
آنکھیں ہمارے وجود کا انمول حصّہ اور بینائی عظیم نعمت ہے ۔انسانی جسم کا یہ نازک عضو کسی حادثے کے نتیجے میں، ہماری غفلت یا بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ کمزور اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ۔آنکھ کے امراض کا سبب متعدد قسم کی جسمانی کمزوریاں اور وہ کمی ہو سکتی ہے جس سے آنکھوں کی طاقت اور بینائی متاثر ہوتی ہے جس میں ناقص غذا اور جسم کا ضروری غذائی اجزا سے محروم ہونا شامل ہے ۔ آلودگی کی وجہ سے آنکھ کی سوزش اور اس پر توجہ نہ دینے کی صورت میں رفتہ رفتہ بینائی سے محرومی، آنکھوں میں درد رہنا، مسلسل خارش، ذیابیطس کی وجہ سے آنکھ کے پردے کو ہونے والا نقصان اور بینائی کا متاثر ہونا، سفید اور کالا موتیا جیسے امراض ہو سکتے ہیں۔ ماہرینِ امراضِ چشم کے مطابق روانہ آنکھوں کو صاف پانی سے دھونا چاہیے ۔ ویلڈنگ کرنیوالوں کو باقاعدگی سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کر انا چاہیے ۔ ماہرین کے مطابق سکرین، کتاب سے مخصوص فاصلہ رکھنا، مناسب و ضروری روشنی میں لکھنا، پڑھنا اور آنکھوں کی صفائی کے ساتھ ان کو آرام دینے سے عام شکایات سے بچا جاسکتا ہے ۔