بالوں کورنگ کرنے سے سرطان کا خطرہ
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگ کرنے اور سیدھے کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
سڈنی(نیٹ نیوز)ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگ کرنے اور سیدھے کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، سیاہ بالوں کیلئے ایسی مصنوعات خاص طور پر انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔ ایک روز قبل انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہونے و الی رپورٹ کے مطابق محققین نے بالوں کو ڈائی کرنے اور سیدھا کرنے والی قریب 47 ہزار خواتین کی صحت کا6سال تک جائزہ لیا ،جائزے میں شامل نصف سے زائد نے بالوں کا رنگ مستقل طور پر بدلنے والے مصنوعات استعمال کی تھیں۔