قاتل پلاسٹک نے 5لاکھ ہرمٹ کیکڑوں کی زندگی ختم کردی

قاتل پلاسٹک نے 5لاکھ ہرمٹ کیکڑوں کی زندگی ختم کردی

آسٹریلیا میں دو انتہائی دور افتادہ جزیروں پر پلاسٹک کے جمع ہونے والے پہاڑ سے کم سے کم پانچ لاکھ ہرمٹ کیکڑوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں دو انتہائی دور افتادہ جزیروں پر پلاسٹک کے جمع ہونے والے پہاڑ سے کم سے کم پانچ لاکھ ہرمٹ کیکڑوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔تسمانیہ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ جینفر لیورس اور ان کے ساتھیوں نے سب سے پہلے ان جزیروں کو 2017 میں دیکھا تھا اور وہاں کے ساحل پلاسٹک سے اٹے پڑے تھے لیکن اب دوبارہ انہوں نے پلاسٹک کے ڈبوں، بوتلوں اور کچرے کو دیکھا تو اندر جگہ جگہ مردہ کیکڑے پھنسے ہوئے تھے اور مرچکے تھے ۔اندازہ ہے کہ اس کوڑے سے کم سے کم پانچ لاکھ کیکڑے ہلاک ہوئے ہیں جو ایک خاص نسل سے تعلق کی بنا پر ہرمٹ کریب کہلاتے ہیں۔ اس سے قبل کچھوؤں کے نتھنوں میں پلاسٹک نلکیاں اوروہیل کے پیٹ میں پلاسٹک کے تھیلے ملنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں