بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر10فٹ لمبے سانپ کا قبضہ

بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر10فٹ لمبے سانپ کا قبضہ

آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک گھر کی بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر 10فٹ لمبے سانپ نے قبضہ جما لیا

برسبین (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک گھر کی بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر 10فٹ لمبے سانپ نے قبضہ جما لیا۔لیانامی خاتون اپنے گھر میں معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران وہ بالکونی میں رکھا پودا دیکھنے گئیں تو اُن کے اوسان خطا ہوگئے کیونکہ وہاں 10فٹ لمبا سانپ بیٹھا ہواتھا۔خاتون نے بتایا کہ سانپ کچھ دیر تو پودے میں بیٹھا رہا اور پھر وہ خود ہی چلا گیا، میں نے کسی بھی سانپ کو پہلی بار اتنی قریب سے دیکھا وہ بہت بڑا اور خوبصورت تھا،جس کی میں نے ویڈیو اورتصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں