310مربع میٹر کا سب سے چھوٹا جزیرہ ،صرف ایک گھر آباد
کینیڈا اور امریکا کے درمیانی علاقے الیگزینڈریا بے میں سینکڑوں چھوٹے جزیروں کی پٹی ہے جو قانونی طور پر امریکی ریاست نیویارک کا حصہ ہے
نیویارک(نیٹ نیوز) کینیڈا اور امریکا کے درمیانی علاقے الیگزینڈریا بے میں سینکڑوں چھوٹے جزیروں کی پٹی ہے جو قانونی طور پر امریکی ریاست نیویارک کا حصہ ہے ، ان میں دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ بھی موجود ہے جس کا رقبہ 310 مربع میٹر ہے ۔ویسے تو اس جزیرے کا نام ’’ہب آئی لینڈ‘‘ ہے لیکن امریکا اور کینیڈا کے رہائشی اسے ’’جسٹ روم اینف آئی لینڈ‘‘ کے نام سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ اس پر صرف ایک چھوٹا سا مکان بنا ہے جس کے باہر بیٹھنے کی چھوٹی سی جگہ ہے جہاں ایک درخت بھی اگاہواہے ،یہ جزیرہ سائزلینڈ خاندان کی ملکیت ہے ۔