گھڑیوںمیں استعمال ہونیوالی بٹن بیٹریاں بچوں کیلئے جان لیوا

 گھڑیوںمیں استعمال ہونیوالی بٹن بیٹریاں بچوں کیلئے جان لیوا

انگلینڈ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز نے والدین کو خبردار کیا ہے

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کوکھلونوں اورگھڑیوں میں استعمال ہونے والی بٹن بیٹریوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ اگربچے اس بیٹری کو نگل لیں تو یہ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ بٹن بیٹریاں کھانے کی نالی میں جاکرجل سکتی ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے ۔بچے اکثر ناسمجھی میں ایسی بیٹریوں کو نگل لیتے ہیں والدین کو چاہئے کہ وہ احتیاط سے کام لیں تاکہ بچے ایسی حرکت نہ کرسکیں ۔ نیشنل ہیلتھ سروسز نے اپنی تحقیق میں بعض بچوں کی موت کا حوالہ بھی دیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں