بولنے والے طوطے کی وجہ سے پولیس کامالک کے گھر چھاپہ
طوطے انسان کی طرح بولنے کی مہارت رکھتے ہیں اورطوطے کی اس مہارت کی وجہ سے پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار دیا
نیویارک (نیٹ نیوز)طوطے انسان کی طرح بولنے کی مہارت رکھتے ہیں اورطوطے کی اس مہارت کی وجہ سے پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار دیا اور اس گھر کا مالک یہ جان کر پہلے تو حیران ہوا پھر انہیں اپنی بے گناہی کا ثبوت پیش کیا تو پولیس والے بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے ۔امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک ورتھ بیچ میں ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کے پڑوس میں ایک خاتون مدد کیلئے پکاررہی ہے ۔پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو گھر کے باہر گاڑی ٹھیک کرنیوالے مالک نے معاملے کو سمجھ لیااورطوطے کو باہر لے آیا جو بول رہاتھامجھے باہرنکالو۔