کمرے میں مچھروں سے خبردار کرنیوالا بصارت دوست لیزر

کمرے میں مچھروں سے خبردار کرنیوالا بصارت دوست لیزر

اگر آپ مچھر مار چھڑی سے مچھر مارنے کے شوقین ہیں تو ایک نیا گھریلو لیزر نظام آپ کی مدد کرسکتا ہے

تل ابیب(نیٹ نیوز) ۔اسرائیلی کمپنی بزیگو کا یہ سادہ نظام انفراریڈ ایل ای ڈی، انفراریڈ وائیڈ اینگل کیمرے اور ایک مائیکرو پروسیسر پر مشتمل ہے ۔ اس کی جان ایک الیکٹرانک بصری الگورتھم ہے جو کسی مکھی، مچھر یا کمرے میں اڑتے گرد کے ذرات میں فرق کرسکتا ہے ۔ اس کا اندازہ مختلف اشیا کی حرکات کی بنا پر لگایا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ مکمل اندھیرے میں بھی کام کرسکتا ہے ۔جیسے ہی اسے کمرے میں مچھر نظر آجائے یہ سمارٹ فون پر اطلاع دیتا ہے اور اگر مچھر بیٹھا ہوتو ایک دائرے کی صورت میں اس مقام کی نشاندہی بھی کرتا ہے ۔کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں لیزر کو اس قابل کیا جائے گا کہ وہ خود مچھر دیکھ کر اسے ختم کرسکے گا۔بزیگو لیزر نظام پر کئی سال سے کام جاری رہا لیکن اسے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2020ء میں پہلی مرتبہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق اگلے سال یعنی 2021ء میں اس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں