ماں کی 33سال پہلے چھینی گئی سونے کی چین بیٹے کو واپس مل گئی

ماں کی 33سال پہلے چھینی گئی  سونے کی چین بیٹے کو واپس مل گئی

بھارتی شہری کو اپنی والدہ کی 33 سال پہلے چھینی گئی سونے کی چین واپس مل گئی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی شہری کو اپنی والدہ کی 33 سال پہلے چھینی گئی سونے کی چین واپس مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق68 سالہ دلیپ شاہ اپنی والدہ کے ساتھ 1986 میں گھر سے باہر جارہاتھا کہ ڈاکوؤں نے چاقو دکھا کر انہیں روکا اور وہ اس کی ماں کے گلے سے سونے کی چین اتار کر لے گئے ۔ متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ واردات کے بعد تھانے پہنچی اور رپورٹ درج کروائی۔دلیپ شاہ کے مطابق پولیس نے کیس سے متعلق ہمیں وقتاً فوقتاً آگاہ کیا البتہ کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تھی، ماں کی موت کے بعد پولیس نے بالکل رابطہ ختم کردیا تھا۔اب ہمیں پولیس کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ماں کی چھینی ہوئی چین برآمد کرلی گئی۔چین واپس لیتے وقت دلیپ شاہ جذباتی ہوگیااوراس نے اعلان کیا کہ وہ اپنی والدہ کی برآمد ہونے والی چین فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کردے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں