زونگ نے پاکستان کی پہلی انٹر نیٹ سم متعارف کروا دی

زونگ نے پاکستان کی پہلی انٹر نیٹ سم متعارف کروا دی

صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ

کراچی(بزنس رپورٹر)زونگ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی انٹر نیٹ سم متعارف کروا دی ہے جس کے تحت اب زونگ صارفین انتہائی ارزاں نرخوں پر تیز ترین انٹر نیٹ سے مستفید ہو سکیں گے ۔واضح رہے کہ زونگ کی جانب سے انٹر نیٹ سم کو متعارف کرانے کا اقدام موبائل براڈبینڈ میں بہترین کال ریٹس کی بنیاد پر صارفین سے ملنے والی بھرپور پذیرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھا یا گیا ہے جس سے صارفین کو ملنے والی سہولتوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا،زونگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی انٹر نیٹ سم کو صارفین کی جانب سے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور آئی پیڈز میں وائی فائی اور ونگل کے ذریعے بڑی تعداد میں انٹرنیٹ کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے ،اس موقع پرزونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ نے کہاکہ ہم اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،انٹر نیٹ سم متعارف کرنا بھی اسی ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں