اسرائیل کا کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں کراسنگ کو لوگوں کی آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا، رفح کراسنگ محدود نقل و حرکت کیلئے کھولی جائے گی۔
کرم ابو سالم کراسنگ غزہ میں انسانی امداد کیلئے کھولی جائے گی، اسرائیل نے رواں سال مارچ میں دونوں گزر گاہیں بند کر دی تھیں۔