ہمارے نوجوان باصلاحیت، فری لانسنگ اور متعدد پلیٹ فارمز سے روزگار کما رہے: شزہ فاطمہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت فری لانسنگ اور دیگرپلیٹ فارمز سے روزگار کما رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ’’ اے آئی سیکھو 2026‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیم اور ہنر سیکھنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا  کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، نوجوان فری لانسنگ اور دیگرپلیٹ فارمز سے روزگار کما رہے ہیں۔

یاد رہے حکومت  نے گوگل فار ڈیویلپرز نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے اشتراک سے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام شروع کرنے کا اعلان رواں سال اپریل کو کیا تھا ۔

علاوہ ازیں اس ملک گیر اقدام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں اور ڈویلپرز کو جدید مصنوعی ذہانت کی مہارتیں مفت فراہم کرنا ہے اور پروگرام کے تحت پہلی بار وائب کوڈنگ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شرکا سادہ زبان میں ہدایات دے کر موبائل ایپلی کیشنز اور کھیل تیار کر سکیں گے اور بغیر پیچیدہ پروگرامنگ زبان استعمال کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں