رافیل گروسی کی ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کے عمل میں تعاون کی اپیل

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے کے سربراہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے عمل میں دوبارہ تعاون کرے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کا دوبارہ معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہم ہے تاکہ عالمی ادارہ ایران کے جوہری پروگرام پر مؤثر نگرانی جاری رکھ سکے۔

رافیل گروسی کے مطابق تہران کے ساتھ دوبارہ رابطہ اور تعاون کا آغاز اس لئے ضروری ہے تاکہ جوہری سرگرمیوں کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔

امریکا اور یورپی ممالک نے بھی ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے افزودہ یورینیم کے موجودہ ذخائر اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مکمل وضاحت فراہم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں