ایران کی دھمکیاں مسترد، اسرائیل کا حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایران کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اگر حزب اللہ نے حملہ کیا تو بیروت کو نشانہ بنائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی، انہوں نے کہا کہ کہ زیقوق المفدی کے مکین گھروں سے نکل جائیں اور شمال کی جانب منتقل ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی خلاف ورزیوں پر کارروائی ناگزیر ہے، حزب اللہ کے عناصر اور تنصیبات کے قریب رہنا خطرناک قرار دے دیا۔