چنیوٹ: سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب
چنیوٹ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزم کی شناخت سلیمان عرف عقیل کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سلیمان عرف عقیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، مقابلہ تھانہ سٹی کے علاقہ جھنگ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔
سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم منشیات، راہزنی اور ڈکیتی کے 06 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔