اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ’سپر ایپ‘ بنانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) معروف کمپنی اوپن اے آئی اپنے مقبول ترین چیٹ بوٹ ’’چیٹ جی پی ٹی‘‘ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس اوور ہالنگ کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک ’’سپر ایپ‘‘ میں تبدیل کرنا ہے جس میں کوڈنگ ٹولز اور اے آئی ایجنٹس شامل ہوں گے تاکہ حصص کی ممکنہ لسٹنگ (share listing) سے قبل کمپنی کی آمدن میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔

اوپن اے آئی کے ایک درجن سے زائد موجودہ اور سابقہ ملازمین کے حوالوں سے بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کا حصہ ہیں۔

اوپن اے آئی اپنے وسائل کا رخ منافع بخش کارپوریٹ کلائنٹس کی طرف موڑ رہی ہے تاکہ اس شعبے میں اپنی حریف کمپنی ‘انتھروپک’ کے ساتھ بہتر مقابلے کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں