خانیوال:4 سو روپے کے تنازع پر مزدوری نے ٹھیکیدار قتل کر دیا

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے علاقہ تلمبہ میں معمولی لین دین کے تنازع پر مزدور نے ٹھیکیدار کو قتل کر دیا۔

چار سوروپے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، مزدور نے چھری کے وار کرکے ٹھیکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ تلمبہ کے پیپل والے چوک میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس تھانہ تلمبہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں