جی پی ایس پر انحصار، امریکی خاتون نے کار ریل کی پٹری پر چڑھا دی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون ڈرائیور نے جی پی ایس پر انحصار کرتے ہوئے کار ٹرین کی پٹری پر چڑھا دی۔

ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک 70 سالہ خاتون نے پٹری پر کار چلا دی جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

خاتون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ جی پی ایس کو فالو کررہی تھی، کار سڑک کے بجائے ٹرین کی پٹری آگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہی جب کہ ٹرین سروس متاثر ہونے سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ کے مطابق واقعہ  کا علم ہوتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹادیا، خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھی تاہم طبی معائنے کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں