کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
راولاکوٹ: (دنیا نیوز) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ سول لائن راولا کوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آئی جی، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی جی آزاد کشمیر ملک لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا شرپسند ہمارے حوصلوں کو نہیں ہرا سکتے، ہمارے نوجوانوں نے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو مسترد کر دیا، آزاد کشمیر کے عوام نے واضح پیغام دیا ہم پاکستانیت اور امن کے ساتھ ہیں۔