اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 5 افراد شہید، کئی زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں صیہونی دہشت گردی جاری رہے،،اسرائیلی حملوں میں مزید 5 لبنانی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کہتے ہیں جنگ بندی کے بعد سے ابتک اسرائیل لبنان پر ساڑھے 3ہزار بار بمباری کر چکا، اسرائیلی فوج نے لبنان میں 400 سے زائد کنٹرولڈ دھماکے کئے۔
اسرائیلی افواج نے لبنانی سرحد کے قریبی دیہاتوں کو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اسرائیلی بربریت کی وجہ سے 10 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔