ایران نے لبنانی صدر کے الزامات مسترد کر دیئے
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون کے الزامات مسترد کردیئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا اگر لبنان ایران کے لیے واقعی سودے بازی کا مہرہ ہوتا تو ہم بہت پہلے کوئی معاہدہ کر چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا جناب عون کے بیانات کی بنیاد پر یوں لگتا ہے جیسے لبنان کے ایک پانچویں حصے پر ایران نے قبضہ کیا ہو، ایک چوتھائی لبنانی شہریوں کو بے گھر کیا ہو اور روزانہ اس کے ملک پر بمباری کر رہا ہو۔