کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک

راولاکوٹ : (دنیا نیوز) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک ہوگئی، گھناؤنے عزائم کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

لیک کال سے واضح ہے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مقصد پرتشدد حملے کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا تھا، راولا کوٹ میں دہشتگرد حملے اور لاشیں گرانے کی پیشگی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

آڈیو کال میں شوکت نواز میر نے کہا جب تک راولا کوٹ میں پرتشدد حملے اور لڑائی نہیں ہوتی مظفرآباد اور میر پور میں کچھ نہیں کر پائیں گے، راولا کوٹ میں سکیورٹی فورسز کی تعداد کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے آڈیو کال سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم سامنے آچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں