جولائی تا اکتوبر،ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں 4.6 فیصد اضافہ
11378 درجن تیار ملبوسات کی برآمد سے 947.4 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.6 فیصداضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر تقریباً 11378 درجن تیار ملبوسات کی برآمد سے 947.419 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 20850 درجن ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے 905.243 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح چار ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 42.176 ملین ڈالر یعنی 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پی بی ایس کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات 12.30 فیصد اضافہ سے 1.053 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.183 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، اسی طرح بیڈ ویئرز کی برآمدات بھی 9.95 فیصد تک بڑھی اور برآمدات کا حجم 899.558 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ۔دوسری جانب ٹیکسٹائل میٹریئلز کی برآمدات بھی 54.30 فیصد کی نمایاں شرح تک بڑھ گئیں،4ماہ میں ٹیکسٹائل میٹریئلز کی برآمدات کا حجم 195.662 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔