پائماکاٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

 پائماکاٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

عید میں طویل تعطیلات معیشت کے حق میں نہیں،کم کی جائیں،حنیف لاکھانی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما)کے سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی نے چیئرمین ایف بی آر سے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مئی 2021 تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ عیدالفطر کی اعلان کی گئی طویل تعطیلات کو کم کیا جائے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ عید کی چھٹیوں میں آرہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکیں گے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ حنیف لاکھانی نے مزید کہا کہ عید میں طویل تعطیلات معیشت کے حق میں نہیں لہٰذا حکومت سے درخواست ہے کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کو کم کرکے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تاجروں کو کورونا وبا سے ہونے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں