چینی کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں ،وفاقی چیمبر

چینی کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں ،وفاقی چیمبر

قیمتوں کے تعین کے میکانزم کو حالات کے مطابق کام کی اجازت ہونی چا ہیے

کرا چی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ چینی کی قیمتوں کے حالیہ نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں اور قیمتوں کے تعین کے میکانزم کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہونی چا ہیے ۔انہوں نے چینی کی قیمتوں کے بارے میں حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ چینی کی صنعت میں اسٹیک ہولڈرزسے مشورہ کیے بغیر نہیں لینا چا ہیے ، یہ فیصلے زمینی حقائق اور اچھے کاروباری طریقوں پر مبنی نہیں ہیں،ایف پی سی سی آئی نے مستقل طور پر حکومت سے تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کاروباری فیصلے کرنے کی اپیل کی ہے ۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ مارکیٹ کی سپلا ئی ڈیمانڈ اور مسابقت کو چینی کی قیمت کا تعین کرنے کی اجازت ہونی چا ہیے اور اس سے حکومت، کاروبار اور صارفین سب کیلئے فائدہ مند صورتحال پیدا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں